Faraz Faizi

Add To collaction

02-May-2022-تحریری مقابلہ(عید مبارک)


پاس آکے مسکرا کے کہو عید مبارک

سب رنجشیں مٹاکے کہو عید مبارک


کیا اپنے کیا پرائے کیاچھوٹے ہیں کیا بڑے

سب کو گلے لگا کے کہو عید مبارک


کل ہو نہ ہو کیا فائدہ آپس کے بیر سے

دشمن کے گھر بھی جاکے کہو عید مبارک


مانا کہ نفرتوں کا ہے یہ دور گر تم

نغمے وفا کے گاکے کہو عید مبارک 


مجھ سے ہیں بہت دور ترے شہر کے جلوے

یہ فاصلے مٹا کے کہو عید مبارک 


از قلم:  فرازفیضی
کشنگنج بہار9326187516

   6
1 Comments

Fareha Sameen

04-May-2022 12:31 PM

بہت عمدہ لکھا ہے۔

Reply